حضرت بی بی فاطمہؓ کی سیرت  مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ: علماء

Jan 09, 2022


کرم پور ( نامہ نگار ) سید ناحضرت بی بی فاطمہ الزہرہؓ یوم وصال کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی ریاض احمد معینی ،قاری الطاف سلطانی ،سید آفتاب حیدر شمسی ،مشتاق احمدساقی،غلام رضا کھچی ،ماسٹر احمد علی نے کہاکہ حضرت بی بی فاطمہ الزہرہ ؓخاتون جنت ہیں ۔سرور کائناتؐ ان سے بہت پیار محبت اور تعظیم کرتے تھے ۔آپ کی سیرت مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

مزیدخبریں