ملتان، خانیوال(خصوصی رپورٹر، جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ "احساس راشن پروگرام " کے شروع کرنے کا مقصد تاجروں جو ٹیکس نیٹ میں لانا ہرگز نہیں ہے ، تاجروں کا کمیشن بھی ٹیکس فری ہو گا ، غربت کے خاتمہ کے لیئے احساس کے تحت 16 مختلف پروگرام جاری ہیں، ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت ملتان میں ایک عشائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر نائب صدر ایوان نوید چغتائی ، مسز رومانہ تنویر شیخ ، سید افتخار علی شاہ ، آفاق احمد انصاری ، خواجہ محمد یوسف ، خواجہ عمیر ، میاں راشد اقبال ، اورنگزیب عالمگیر، شاہد محمود خان، فیصل سعید ، شہزاد چوہدری ، ربنواز ملک ، خواجہ فاروق ، سیکرٹری ایوان محمد شفیق و دیگر موجود تھے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ دکانداروں کو ان کا کمیشن 48 گھنٹوں میں حاصل ہو جائے گا ، ، قبل ازیں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے خطاب کیا دریں اثناء وزیر ا عظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا دوران ملاقات وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں بارے معزز مہمان کو بریفننگ دی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نشتر یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا دریں اثناء احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ میں شامل بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء سے ملاقات کی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر، کنڈی فیکلٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔خانیوال سے نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگارکے مطابق زیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ آلہ سنگھ کا اچانک دورہ کرکے سکول میں احساس پروگرام کی اہل خواتین اور انکے احساس تعلیمی وظائف میں شامل بچوں سے ملاقات کی انہوں نے احساس تعلیمی وظائف کے اہل بچوں کے ڈیجیٹل اندراج کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی،ایم پی اے شاہدہ احمد حیات،پی ٹی آئی رہنما مصدق شاہ، عمران پرویز دھول ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ شفافیت کیلئے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔ احساس کے گھرانوں کے بچوں کیلئے کچی سے بارہویں جماعت کے بچوں کیلئے وظائف جاری ہوتے ہیں احساس تعلیمی وظائف میں لڑکیوں کے وظائف کی رقم لڑکوں کی نسبت زیادہ ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں احساس نشوونما مرکز کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع کی چار تحصیلوں جہانیاں، کبیر والا، خانیوال، میاں چنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں احساس نشوونما مراکز قائم ہیں احساس نشوونما پروگرام کا مقصد ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کو کیش ٹرانسفرز اور صحت بخش غذا کی فراہمی ہے۔ احساس کے تحت ملک کے تمام اضلاع میں احساس نشوونما مراکز کھولے جائیں گے-انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں راجن پور اور خانیوال میں احساس نشوونما پروگرام جاری ہے ۔
احساس راشن پروگرام کا مقصد تاجروںکوٹیکس نیٹ میں لانا نہیں : ثانیہ نشتر
Jan 09, 2022