ٹاؤن ہسپتال شاہ رکن عالم میں فائزر ویکسین نہ لگانے پر شہری پریشان 

Jan 09, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان کے ٹائون ہسپتال گلستان چوک پر فائزر ویکسین نہ لگائے جانے پر شہری پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں  نے محکمہ صحت کو شکایت کی ہے کہ ویکسین سنٹر پر 18 سال اور اس سے کم عمر بچوں و نوجوانوں کو فائزر کی کرونا ویکسین تو لگائی جا رہی ہے جبکہ اس سے زائد عمر کے شہریوں کو فائزر کی بجائے دوسری ویکسین لگائی جاتی ہے ۔جس سے شہری پریشان ہو رہے ہیں اس ضمن میں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب گورمانی نے اپنے موقف میں کہا کہ کوئی شہری جو ویکسین بھی لگوانا چاہتا ہے اسے وہیں پر ہی فائزر ویکسین لگے گی ۔

مزیدخبریں