ملتان(خصوصی رپورٹر)کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کا 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا اور اس حوالے سے ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈویڑنز میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز کی 7 ویں سکیل میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ لیکچررز کیلئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ عائد کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں پاس کرنے والے افراد اہل تصور ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ملتان سمیت پنجاب کے تمام کالجوں میں 616 اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔