سانحہ مری پر  پورا ملک سوگوار ہے،ڈاکٹر ضیاء الرحمن

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور ترجمان جے یو آئی راولپنڈی ضیا ء ا للہ نے کہا ہے کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے،مری اور گلیات میں شدید برفباری کے دوران اشیائے خوردونوش، رہائشی جگہ، فیول، ادویات کی کمی اور بجلی کے بریک ڈاؤن سے انسانی المیہ رونما ہوا،گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ محض اعلانات کرنیکی بجائے پیشگی اقدامات  کئے جانے چاہیئے تھے،جمعیت علماء اسلام مری کے کارکن فی الفور سیاحوں کی مدد کیلئے پہنچ چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن