ختم نبوت کے قانون میں ترمیم ناقابل برداشت: مولانا اللہ وسایا


ماچھیوال (نامہ نگار) تا قیامت قادیانیت کا تعاقب جاری رکھا جائے گا ،ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی گئی تو مسلمانان پاکستان سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں نکل آئیں گے۔قادیانیوں کو پاکستان کے قانون کے مطابق زندگی گذارنے کا پابند کیا جائے ۔مولانا اللہ وسایا نے  جامع مسجد ختم نبوت  ماچھیوال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس پر ایمان کے بغیر دین و اسلام کا تصور کرنا بھی محال ہے ۔ حکومت قادیانیت کی سرپرستی چھوڑ دے ورنہ عوام ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن