اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف دوبئی کے نائب صدر عمران اکبر، پی ٹی آئی صوابی کے نائب صدر نعیم اکبر کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے تقریب جے یوآئی کے سب آفس ائی نائن میں منعقد ہوئی شمولیتی تقریب میں امیر جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی مولانا فضل الرحمان نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کرکے عوام کو مایوس کیا۔ خیبرپختونخوا کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے جے یوآئی پاکستان کی بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے اس موقع پر جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، صوبائی ناظم مالیات نور اسلام موجود تھے امیر جے یوآئی تحصیل صوابی مولانا حسین احمد سمیت صوابی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
شامل
تحریک انصاف دوبئی کے نائب صدر عمران اکبر، پی ٹی آئی صوابی کے نائب صدر نعیم اکبر ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں شامل
Jan 09, 2022