ایران نے چئیرمین جوائنٹ چیفس مارک ملی سمیت 51امریکیوں پر پابندیاں لگادیں

Jan 09, 2022

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف  جنرل مارک ملی سمیت 51 امریکیوں پر پابندیاں لگا دیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کرنے پر امریکیوں پر پابندیاں عائد کیں ایرانی پابندیوں میں سابق قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن بھی شامل ہیں پابندیوں میں شامل زیادہ تر امریکیوں کا تعلق امریکی فوج سے ہے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر 51 امریکیوں پر پابندیاں لگائیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران امریکیوں کے ایران میں موجود اثاثے ضبط کر لئے جائیں گے ایران  نے ایک سال پہلے سابق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عہدیدارووں پر بھی پابندیاں  لگائی تھیں جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں 3 جنوری 2020ء کو مارا گیا تھا۔
ایران پابندیاں 

مزیدخبریں