چینی صوبہ چھنگ ہائی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں 

Jan 09, 2022

شی ننگ(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کی خودمختار کانٹی مین یوآن ہوئی میں 6.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔  چینی زلزلہ پیما مرکز(سی ای این سی) نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز شمال میں 37.77 ڈگری عرض البلد اور مشرق میں 101.26 ڈگری طول البلد پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔صوبائی محکمہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق زلزلہ آنے کے بعد چین میں زلزلے کے 4 سطحی ہنگامی ردعمل نظام کی سطح 2 کے ہنگامی ردعمل کو فعال کر دیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے نائب ڈائریکٹر گایونگ نے بتایا کہ زلزلے کے مرکز کے گرد 5 کلومیٹر کے علاقے میں 5 دیہات ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید بتایا کہ فائرفائٹرز کو امدادی کارروائیوں کیلئے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔کائونٹی کے محکمہ تشہیر کے ایک عہدیدار ما ہونگ لونگ نے کہا کہ مین یوآن ہوئی خود مختار کانٹی میں زلزلہ واضح طور پر محسوس کیا گیا کیونکہ زلزلے کا مرکز کاونٹی کے مرکزی علاقے سے تقریبا 53 کلومیٹر دور ہے۔ زلزلے کے مرکز سے تقریبا 136 کلومیٹر دور واقع صوبائی دارالحکومت شی ننگ کے شہریوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور وہ عمارتوں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے۔
زلزلہ 

مزیدخبریں