چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی کی حادثے میں وفات پر ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی،وزیرداخلہ شیخ رشید،عبدالغفور حیدری کا اظہار تعزیت

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے،خبر نگار) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ،مولاناعبدالغفور حیدری  کا چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہارکیا ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ اور خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں دعا ہے اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائیاللہ تعالی سالار سنجرانی اور دیگر جانبحق افراد کے درجات بلند کرے۔ آمین۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے جواں سال بھائی کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے، وہ خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔جمعیت علماء  اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے چئیرمن سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے ٹریفک حادثے میں شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہاریہ ہے عند الغفور حیدری نے کہا کہ ہے کہ  کوئٹہ تا کراچی شاہراہ خونی شاہراہ بن چکا ہے آئے روز اس روڈ پر حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔
شیخ رشید ،افسوس

ای پیپر دی نیشن