اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احساس پروگرام کی سر براہ ڈاکٹرثانیہ نشتر نے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ میں شامل بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء سے ملاقات کی ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے طلبائو طالبات نے شرکت کی ،وائس چانسلر بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر، کنڈی فیکلٹی ممبران بھی شریک تھے ،ڈاکٹر ثانیہ نے ہونہار طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، احساس سکالرشپ پروگرام پر رائے لی ،یونیورسٹی کے وائس چانسلر، طلباء و طالبات نے پروگرام کی شفافیت کو سراہا،ڈاکٹرثانیہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ احساس کے سکالرشپس حقدار طلباء تک پہنچیں،اس سال ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد سکالرشپ درخواستیں موصول ہوئی ہیں،پچاس ہزار درخواستیں طالبات نے جمع کروائی ہیں،پچھلے دو سالوں میں ایک لاکھ بائیس ہزار احساس سکالرشپس جاری ہوئے، ڈاکٹر ثا نیہ نشتر نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا ،ڈاکٹر ثانیہ نے میٹنگ میں ہسپتال انتظامیہ و حکام کو احساس تحفظ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں احساس نشوونما مرکز کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر
احساس کے سکالرشپس تمام حقدار طلباء تک پہنچیںگئے:ڈاکٹرثانیہ نشتر
Jan 09, 2022