احمد نگرچٹھہ(نامہ نگار) تھانہ احمدنگرچٹھہ کے رہائشی چوہدری طارق سعید چٹھہ کے ڈیرے پران کا ملازم مویشی کڑ ھ میں باندھ کر ساتھ والے کمرے میں سو گیا جب صبح مویشی نکالنے کے لیے گیا تو کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور اندر سے 7 بھینسیں جن کی مالیت تقریبا 20لاکھ روپے بنتی ہے غائب تھیں عینی شاہدین کے مطابق بھینسوں سے بھرا ٹرک سرشام سیم نالہ سے ہوتے ہوئے احمدنگرمین روڈ سے گزر کر گیا پولیس نے مدعی کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے تاحال ابھی تک کوئی سراغ نہ لگ سکا ،یاد رہے کہ علاقہ تھانہ احمدنگر کی حدود میں مختلف جگہوں پر چھ عدد وارداتیں ہوئیں جن میں تیس لاکھ مالیت کی مویشی چوری کیے گئے جن میں آج تک ایک بھی واردات کا سراغ نہ لگ سکا۔