نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چوہدری محمد نواز ملہی بھاری اکثریت سے صدر اور ظہیر یوسف سپراء جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئرمین چوہدری ریاست علی گجر نے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 269 میں سے 253 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے چوہدری محمد نواز ملہی 152 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد جمیل رانا 98 ووٹ ہی حاصل کر سکے چوہدری احسان اللہ کھوکھر 133 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ذبیح اللہ مانگٹ نے 91 ووٹ اور جاوید احمد جالب نے 25 ووٹ حاصل کئے ظہیر یوسف سپراء ایک تگڑے مقابلے کے بعد 95 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل راؤ بہادر حسین خان کے حصہ میں 89 ووٹ اور ابوذر مہدی کے حصہ میں 64 ووٹ آئے یاد رہے کہ جوائنٹ سیکرٹری رائے آفتاب ریاض کھرل، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد اسلام گجر، لائبریری سیکرٹری عظمیٰ طارق، آڈیٹر محمد سفیان سردار اور مجلس عاملہ کے ارکان میاں جواد حسین، محمد عباس گجر، محمد رمضان وڑائچ، طاہر محمود مغل اور محمد زمان احمد سیکھو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے۔
نواز ملہی نوشہرہ ورکاں بار کے صدر ،ظہیر یوسف جنرل سیکرٹری منتخب
Jan 09, 2022