لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)لدھیوالہ وڑائچ ،کوٹ اسحاق ،پپناکھہ اور شیرا کوٹ کے قبرستانوں میں حالیہ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے قبریں منہدم ،انتظامی کمیٹیاں فنڈز جمع کرنے تک فرائض انجام دینے لگیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے ہونے والی موسلادھار بارش سے کوٹ اسحاق ،لدھیوالہ وڑائچ ، مدوخلیل ،دھاریوال اور پپناکھہ کے قبرستانوں میں پانی جمع ہونے سے درجنوں قبریں منہدم ہو گئیں۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ قبرستانوں کے امور چلانے والی کمیٹیاں گھر گھر دستک دے کر فنڈز تو جمع کرتی ہیں لیکن قبرستانوں کی دیکھ بھال کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے قبرستانوں کے انتظامی امور چلانے والی کمیٹیوں کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں چلایا جائے۔
لدھیوالہ وڑائچ: قبرستانوں میں بارشوں کا پانی جمع،درجنوں قبریں منہدم
Jan 09, 2022