سادھوکے +گوجرانوالہ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی کے انتخابات میں سردار نصیب ڈوگر 273 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل ملک آفتاب اسلم ایڈووکیٹ 154ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،ثمرہ ورک چوہدری ایڈووکیٹ 263ووٹ لیکر سینئر نائب صدر منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل مس عشاء فرقان سانسی 163ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ جنرل سیکرٹری رانا تنصیر ارشد 247ووٹ کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ذوالقرنین حیدر ورک ایڈووکیٹ 181ووٹ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ردا زینب سیال 319ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مد مقابل تبسم رحمن ایڈووکیٹ 103 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں رانا نعیم رضا ایڈووکیٹ نائب صدر فراز بن خالد علوی جوائنٹ سیکرٹری ،محمد سفیان مغل فنانس سیکریٹری ،سعد امین مغل آڈیٹر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ،پولنگ کا عمل مقررہ وقت تک بلا تعطل چلتا رہا اس موقع پر سی پی او گوجرانوالہ نے جوڈیشل کمپلیس کا دورہ کیا بار نمائندوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے انتظامات چیک کئے۔ایس پی سول لائن اسد الرحمان اور ایس پی سٹی محمد ارسلان شاہزیب نے سی پی او کو سیکیورٹی امور کے متعلق بریف کیا۔سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ شر پسندانہ کارروائی کے انسداد کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت چوکس ہے