سانحہ مری  افسوسناک،  حکمران استعفی دیں:خرم سلیم کھوکھر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )زونل امیر جماعت اسلامی خرم سلیم کھوکھر نے کہا ہے کہ مری سانحہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے حکومتی نا اہلی قابل مذمت ہے سیاحت کے فروغ کی تقریریں دوسری تقریروں کی طرح زبانی جمع خرچ ہی نکلا دوسری طرف معاشی خوشحالی دکھانے کے جھوٹے دعوے کی تقویت کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جانے دیا گیا اس کے باوجود کے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا پنجاب اور کے پی حکومت نے نا اہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے وزیر داخلہ بھی کمبل اوڑھ کرسوئے رہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔حکمران استعفیٰ دیں یہ سب انکی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے اس موقع پر مرکزی امیر جماعت سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی مری اور گلیات جماعت اسلامی کے کارکنوں اور الخدمت فاونڈیشن نے اپنے اداروں کو متاثرین سیاحوں کو کھول دیا اور امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔متاثرین سانحہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں بالخصوص گوجرانوالہ کی جو فیملی اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن