اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، برآمدات میں 15.27 فیصد اور درآمدات میں 47.49 فیصد اضافہ ہوا۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں سنگاپورکوپاکستانی برآمدات کاحجم 73.05 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.27 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال سنگاپورکوپاکستانی برآمدات کا حجم 63.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
پاک سنگاپورتجارت
پاکستان اورسنگاپورکے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ
Jan 09, 2022