کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق لیاری میں فروغ اسپورٹس خصوصاً فٹبال کھیل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لیاری کے مختلف گراؤنڈ کو بین الاقوامی طرز پر از سر نو تعمیرات کا کام شروع ہوچکا جس کیلئے صو بائی وزیر کھیل ارباب لطف اللہ صاحب اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت کی دلچسپی قابل قدر ہیں اور گذشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، ایڈ مینسٹر یٹرکراچی مرتضی وہاب ،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ، محسن فٹبال ناصر کریم بلوچ ،سالار ساؤتھ سر جمیل ہوت ،حاجی عبدالمجید ، اختر بروہی ،ملا نعیم اور دیگر مقامی رہنماؤں نے ککری گراؤنڈ میں تعمیر نو کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کیساتھ اس ویژن کی شروعات کردی۔گزشتہ روز ایک بار پھر اسپورٹس منسٹری کے سیکریٹری اور مانچسٹر یو نائٹیڈ کے سابق فٹبالر Mikael Silvestre نے لیاری کا دورہ شاندار استقبال کیا گیا اور لیاری کے نوجوان بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلا۔
لیاری میں مختلف اسپورٹس گراؤنڈ ز کی بین الا قوامی طرز پر از سر نو تعمیرات شروع
Jan 09, 2022