سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیدیا 

Jan 09, 2022

لاہور(این این آئی) سابق کرکٹر سلیم ملک نے شین وارن کے الزامات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟۔ اپنے بیان میں سلیم ملک نے کہ اکہ دستاویزی فلم کو بیچنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فکسنگ معاملے کا ناجائز سہارا لیا گیا، تمام الزامات بے بنیاد ہیں، 5ہزار ڈالر لے کر پچ کے بارے میں اطلاع دینے کا اعتراف کرنے اور ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے سزا پانے والے شخص کے کردار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، خود 5 ہزار ڈالر پر بکنے والا 2 لاکھ کیسے ٹھکرا سکتا ہے؟،انہوں نے کہا کہ میرے اس وقت کے وکیل عظمت سعید آسٹریلیا جاکر یہ کیس بھی جیتے ہوئے ہیں، شین وارن ایک جھوٹا شخص ہے جو اب دوبارہ الزامات لگاکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہا ہے۔

مزیدخبریں