مری: اہم شاہراہیں کلیئر، نظام زندگی بحال

 مری میں برفباری رکتے ہی امدادی کاموں میں تیزی آگئی۔ اہم شاہداہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ نظام زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی۔ 

مری کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹا دی گئی۔ سنگل ٹریفک چل پڑی۔لوئر ٹوپہ سے جھیکاگلی روڈ اور کلڈانہ روڈ سے باڑیاں تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے۔سڑکوں پر پھنسی گاڑیوں کو نکالنے اور سڑکوں پر پارک کی گئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔مری شہر کے بیشتر علاقوں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ  مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا۔راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ،پاک فوج کے جوان رات بھر متحرک رہے۔راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستے آج بند رہیں گے، پولیس موجود ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شدید برفباری کے باعث 20 سے 25 بڑے درخت گرے اور راستے بلاک ہو ئے۔ تمام سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 500 سے زائڈ فیملیز کو ریسکیو کیا گیا۔مری میں ایک ہفتے بعد دھوپ نکل آئی لیکن  سردی کی شدت برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق اندورن شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں ہیوی مشینری تاحال  کامیاب نہیں ہو سکی۔ لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث بازاروں میں اشیاضروریہ کی قلت  سے نظام زندگی متاثر ہے۔

ای پیپر دی نیشن