لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (س )پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ،لاہور کے امیر قاری اعظم حسین ،جنرل سیکرٹری مولانا طیب عثمانی، قاری واحد بخش اور رحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے اختلافات کو با لائے طاق رکھتے ہوئے ذاتیات کی بجائے ملک کے لئے متحد ہونا ہو گا اور ملک میں خلفائے راشدین کا عادلانہ نظام خلافت نافذ کر نا ہوگا۔