ہماری حکومت ختم ہونے کے بعد معاشی بحران آیا، رانا مشہود 


لاہور(نیوزرپورٹرـ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ آپ لوگ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جہاں پارٹی نے انٹرنیشنل پراپیگنڈہ کا مقابلہ کیا آپ لوگوں نے مقامی سطح پر اس کا مقابلہ کیا ۔ہم نے تنظیمی سطح پر پارٹی کو منظم کرنا ہے ،جن دوستوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں ان کو بھلایا نہیں جائے گا ۔لاہور کے حلقہ پی پی 152 میں رانا مشہود کی زیر صدارات پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک کے لیے کام کیا جب ن لیگ کی حکومت ختم کی گئی تب ملک میں معاشی بحران آیا ۔آئی ٹی انڈسٹری کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن