لاہور(نیوزرپورٹرـ)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اچانک میوہسپتال کا دورہ کیا۔سپیشل سیکرٹری آپریشنزمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے میوہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ،آپریشن تھیٹرزاور دیگرشعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا۔میوہسپتال کی انتظامیہ نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔