اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کیبنٹ ڈویژن کے تحت(NTISB) نیشنل ٹیلی کام اینڈ سیکیورٹی بورڈ نے سرکاری اداروں ،وزارتوں ، ڈویژنوں، سیکریٹریزکو ممکنہ سائبرحملے سے بچائو کے لیئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیئے ایڈوائزی نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کی ویب سائٹس، ای میل کو ہیک کرنے کرپٹ کرنے اور معلومات کے حصول کی کوشش کی جارہی ہے سائبر اٹیک گروپ جو وائرس اور طریقہ کار استعمال کر رہے وہ انڈین ٹائپ ہے جو اس نے 2012, 2018میں استعمال کیاتھا، نادرا،ائر فورس کی شناخت استعمال کرتے ہوئے ان کی جانب سے جعلی ای میل پیغامات استعمال کیئے جارہے ہیں۔ایڈوئزری نوٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایک مسلسل خطرہ ہے حفاظتی اقدامات کے لیئے سیٹی پروگرام چوبیس گھنٹے آن رکھا جائے، ای میل کی سینڈر اداے سے تصدیق کر لی جائے،ڈیٹا کا بیک اپ رکھا جائے۔