عوام آٹے کیلئے مرنے لگے‘ یہی ڈیفالٹ ہے: مسرت چیمہ

لاہور (نیوز رپورٹر) سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لینے کی کوشش میں بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ جب زرعی ملک میں آٹے کے لیے عوام مرنے لگے تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں۔ پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن اہل اقتدار کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ عوام اب فاقوں پر پہنچ چکی ہے۔ اشیاء خورد ونوش کی قلت کے بعد پٹرول مزید مہنگا کرنے کی بھی تیاری ہے۔ حالات کنٹرول نہ کیے گئے تو کچھ روز میں عوام معاملات خود اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔ یہ بات ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سفید پوش اور حق حلال کی کمائی سے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والوں کو اذیت میں مبتلا کرنے پر امپورٹڈ حکومت کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پاکستانیوں کو اس سزا میں مبتلا کرنے والے اس وقت سے ڈریں جب عوام ان چوروں کے محلات میں ہوگی۔ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر سے کم رہ گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن