عوام تسلی رکھیں‘ حکومت ان کے زرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی: احسن اقبال

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی ہے کہ گھبرائیں نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ حکومت عوام کے زرمبادلہ ذخائر کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔ پہلے بھی کمرشل بنکوں کے ذخائر ملکی زرمبادلہ میں شمار کئے گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا۔ اسحاق ڈار کے بیان میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان میں سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا ہے۔ جنیوا میں کانفرنس کی میزبانی وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکرٹری جنرل کر رہے ہیں۔ امید ہے پاکستان کو اگلے تین سال کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا ٹارگٹ حاصل ہو جائے گا۔ ہم نے آئی ایم ایف کو انگیج کیا ہوا ہے۔ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانیں جن کا ہم پر بوجھ ہے، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کی تیاریاں پوری کی ہوئی ہیں۔ موجوہ مشکلات اس لئے ہیں کہ ہم حکومتی مدت کے آخری دور میں آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...