یوسیز کی نئی حد بندیوں کا نوٹیفکیشن یکطرفہ ، مسترد کر تے ہیں، فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسلز کی نئی حد بندیوں کے نوٹیفکیشن پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسلوں کی نئی حد بندیاں کے یکطرفہ نوٹیفیکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عوامی رائے کے بغیر اپنا یکطرفہ فیصلہ تھوپنے کی کوشش کی ہے۔الیکشن کمیشن کا یکطرفہ فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے الیکشن کمیشن مخصوص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسے اقدام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلے عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔شکست کا خوف اتنا تو پی ڈی ایم کو نہیں جتنا الیکشن کمیشن ہے۔پنجاب حکومت اور پوری پی ٹی آئی قیادت اس نوٹیفکیشن کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...