کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے  گی الیکشن دور تک نظر نہیں آرہے  شجاعت

Jan 09, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری  نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ مولانا حیدری نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا  کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، عام انتخابات دور تک نظر نہیں آرہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری  نے کہا عمران  نے ملک میں گالی کے کلچر کو فروغ دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔
شجاعت 

مزیدخبریں