لاہور (نیٹ نیوز) افریقی ملک سینیگال میں بس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق سینیگال میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نیتجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 اور کم سے کم 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔ سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی نانچانگ کانٹی میں ہونے والے سڑک حادثے کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ہیں۔
بس حادثے‘ سینیگال 40 ‘ چین میں 17 افراد ہلاک‘ 109 زخمی
Jan 09, 2023