بغیر محرم سفر کرنے پر یمن میں حوثی ملیشیا نے خاتون اینکر کو اغوا کر لیا 

Jan 09, 2023


صنعا(این این آئی )یمن میں حوثی باغی ملیشیا کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔دہشتگرد گروہ نے صنعا کے جنوب میں ٹی وی پریزنٹر اشواق الیریمی کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ سفر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ حوثی بندوق بردار خاتون اینکر اشواق الیریمی کو دو ساتھیوں کے ساتھ بلاد الروس علاقے کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور پھر صنعا کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں لے گئے اور پھر اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ صنعا کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اینکر الیریمی کے رشتہ داروں کو مطلع کیا کہ اشواق نے صنعا کے جنوب میں واقع ذمار گورنری جاتے ہوئے بغیر محرم سفر کیا تھا۔ اس لئے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں