شہباز ، زرداری ، عمران ٹرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک : سراج الحق ، مہنگائی کیخلاف احتجاج 

لاہور‘ اسلام آباد‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور (خصوصی نامہ نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیرو شیما کے بعد جاپان معاشی طور پر سپر پاور بن گیا لیکن تین سیاسی ایٹم بم شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان تینوں ٹیرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں۔ لاہور علامہ اقبال ٹاؤن میں مہنگائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی ٹرائیکا نے توشہ خانہ، ایوانوں، عدالتوں، معیشت، صنعتوں، اخلاقیات و تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا۔ ٹرائیکا نے ملکی نظریے سے غداری کرکے مل کر کشمیر کو بیچا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور عمران خان بار بار امریکا گئے جہاں بائیڈن اور ٹرمپ سے ملے، ٹرمپ سے ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی کی بات نہیں کی۔ ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار اگر بش، اوباما اور کلنٹن ہیں تو اسی طرح سیاسی ٹرائیکا بھی ذمہ دار ہے جس نے عافیہ کے لیے ایک لفظ استعمال نہ کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کے منہ سے اسٹیبلشمنٹ کا فیڈر ہٹا دیا جائے تو مصنوعی لیڈر ختم ہو جائیں گے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو سودی نظام ختم کر دیں گے۔ کے پی کے حکومت پر 900 ارب روپے کا قرضہ ہے۔ اگر حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سراج الحق نے کہا ہے دنیا نئے سال کا جشن منا رہی ہے، پاکستانی رو رہے ہیں، آٹے کے لیے شہر شہر قطاریں، نوجوان مزدوری کی تلاش میں فٹ پاتھوں پر یا ملک سے باہر جانے کے لیے ائر پورٹس پر ملیں گے، تاجر پریشان ہیں، غربت، مہنگائی سے ہر پانچواں پاکستانی ڈپریشن میں، چترال سے کراچی تک شاید ہی کسی پاکستانی کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آئے، لوگ زندہ لاشیں بن گئے۔ گھر ویران،  بچے سکولوں سے باہر، بڑے شہر کچرے کا ڈھیر، لوگوں کو صاف پانی تک دستیاب نہیں۔ نام نہاد بڑے لیڈران،  ججز، جرنیل، بیوروکریٹ ارب پتی، عوام راشن کے لیے ترس رہے ہیں، پھر بھی عوام سے ہی قربانی مانگی جاتی ہے، کیا ارب پتی اشرافیہ خود بھی کبھی قربانی دے گی، حکمران اپنی مراعات اور پروٹوکول کم کرنے کو تیار نہیں۔ چند نام نہاد بڑے لیڈروں کی ناجائز دولت قومی خزانہ میں جمع ہوجائے تو ملک کاقرضہ اتر جائے۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نے مل کر وسائل سے مالا مال پاکستان کو محرومیوں کا قبرستان بنا دیا۔ حکمران استعمار کے وفادار ہیں، یہ ایک بیان واشنگٹن کے خلاف دیتے ہیں اور دوسرے لمحے منتیں کرنے امریکی سفارتخانہ میں چلے جاتے ہیں۔ عوام مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنے، قوم اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، آٹا ایک سو ساٹھ روپے کلو ہوگیا، ٹرائیکا کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہر طرف بحران ہے۔ حکمرانوں کو حالات کی پروا نہیں، پی ڈی ایم، پی ٹی آئی آپسی لڑائیوں میں مصروف، انہوں نے ملک کا تماشا بنا دیا۔ وزیراعظم کا کوئی غیرملکی سربراہ اس خوف کی وجہ سے فون نہیں سنتا کہ پیسے مانگے جائیں گے۔ دریں اثناء کے زیراہتمام آٹے، مرغی کا گوشت اور تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور عدم دستیابی کے خلاف منصورہ ملتان روڈ پراحتجاج کیا۔ احتجاج کی کال امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دی تھی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کی زیرقیادت ہونے والے احتجاج میں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 167 میاں ذکراللہ مجاہد، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ غربی لاہور حافظ ذوالنون ، صاحبزادہ فصیل اللہ، عامر نثار خان ، چوہدری عبدالقیوم گجر نے بھی خطاب کیا۔ غلام حسین بلوچ، صہیب شریف، راشد دائود، چوہدری عبدالواحد، رانا اصغر، خواجہ وسیم سمیت بڑی تعداد میں کارکنان، ورکرز اور شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورحکومت وانتظامیہ سے آٹا، چکن کی دستیابی اور ریلیف کا مطالبہ کیا۔ قائدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قلت، چکن، گھی، چینی، دالوں اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ آزمائی ہوئی جماعتیں آئندہ 100 برس بھی حکمران رہیں تو بہتری نہیں آئے گی۔ سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کی پروا نہیں۔ لوگ مہنگائی سے بلبلا اْٹھے، مزدوروں، کسانوں، کاروباری لوگوں کی حالت دیکھ کررونا آتا ہے۔ حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو دیوار سے لگانے اور دبانے کے بجائے ا ن کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔قوم آئندہ نسلوں کو استعمار اور اس کے وفاداروں کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ د ے۔گوجرانوالہ میں بھی جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے کی مظاہرے میں امیرجماعت اسلامی پی پی63فرقان عزیزبٹ ،ضلعی صدر لیبر ونگ رانا عبدالجبار علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی ،اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،مہنگائی، مصنوعی آٹے کی قلت نا منظور کے نعرے بھی لگائے گئے، مظہر اقبال رندھاوانے کہا کہ آٹے کا بحران پیدا کرکے غربیوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے،حکومت نے گندم اور آٹے کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کوفاقوں پر مجبور کردیا ہے، پاسکو کے گوداموں سے گندم عوام کی بجائے مافیاز تک پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنا ہے تو آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں صالح اور باکردار امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ بہاولپور میں بھی سراج الحق کی کال پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 254 بہاولپور سید ذیشان اختر اور امیر جماعت اسلامی بہاولپور شہر و امیدوار پی پی 253 نصراللہ خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی پی تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت نے چھ ماہ میں ہی عوام کے چودہ طبق روشن کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...