روم (اے پی پی)اٹلی سے عمرے کے لیے سائیکل پر سفر کرنے والا غیرملکی سعودی عرب پہنچ گیا، اطالوی خبررساں ادارے کے مطابق قصیم کے شاہ خالد عسکری بیس پرمتعین سعودی شہری بندرالحربی نے بتایا کہ وہ صبح ڈیوٹی پرجارہا تھا تو سائیکل سوار ایک شخص کو دیکھا جس نے سائیکل پرسامان بھی لاد رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت ڈیوٹی پرپہنچنے کی جلدی تھی اس لیے رکا نہیں تاہم واپسی پروہ شخص دوبارہ قبہ سامودہ شاہراہ پردکھائی دیا جس پر اس سے بات کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام عمر ہے اور وہ اٹلی سے سائیکل پرعمرہ کرنے آیا ہے۔