راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستوں پر اعتراضات 23 جنوری تک دفتری اوقات میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی اعتراض وصول نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی کو اعتراضات جمع کرانے کے لیے اپنے حلقے کی فہرست چاہیے تو وہ ضابطہ کے مطابق درخواست جمع کرواکر حلقہ بندیوں کی فہرست حاصل کر سکتا ہے۔