25 روز کی درآمدات کے پیسے باقی‘ حکومت ملبہ آئی ایم ایف پر ڈال رہی ہے: پرویز خٹک


نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے دامن بچانے کیلئے سارا ملبہ آئی ایم ایف پر گرا رہی ہے۔ موجودہ حکومت تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 4.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر رہ گئے ہیں۔ حکومت کے پاس صرف 25 روز کی درآمدات کیلئے ذخائر رہ گئے۔ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں جھونک دیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور ان کے حواریوں کی حکومت میں آٹا ناپید ہو گیا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...