فلپائن میں آرمی چیف برطرف، ریٹائرمنٹ کے قریب والا تعینات، 3 برس توسیع 


منیلا (اے پی پی) فلپائن کے صدر نے غیر متوقع طور پر فوج کے سربراہ کو برطرف کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے قریب والے جنرل کو ان کی جگہ تعینات کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صدر فرڈینینڈ مارکوس نے بغیر وضاحت پیش کیے تمغہ شجاعت سے نوازے گئے لیفٹیننٹ جنرل بارتولوم بکارو کو عہدے سے برطرف کر تے ہوئے کئی سینئر جنریلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل آنڈرے کو فوج کا سربراہ مقرر کر کے ان کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ فلپائن کے صدر نے پانچ ماہ قبل ہی بارتولوم بکارو کو آرمی چیف تعینات کیا تھا اور ان کی تین سال کی مدت اگست 2025 میں ختم ہونا تھی۔ فلپائن میں فوج کے سربراہ کی تعیناتی ایک حساس معاملہ ہے اور فوج کی طرف سے ناکام بغاوت، بدعنوانی کے سکینڈلز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ رہ چکی ہے۔ فلپائن میں فوج کو ایک پروفیشنل ادارہ اور سیاست سے دور رکھنے کی کوشش جاری ہے۔
فلپائن آرمی چیف 

ای پیپر دی نیشن