راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اتوار کی شام نرنکاری بازار میں ہول سیل کے گودام میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس سے بلند و بالا شعلوں سے ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے فایر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںگودام میں پولی تھین بیگز، مصنوعی سپرے، ڈیکوریشن اور پلاسٹک کا سامان تھے ریسکیو 1122 کے مطابق دکانوں کے ساتھ گودام بھی ہیں جن کو آگ لگی آتشزدگی سے ارد گرد کی دکانیں بھی متاثر ہوئیں فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا تو کچھ دیر بعد دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو1122 کی ٹیم نے دوبارہ فائر فائٹنگ شروع کر دی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی آپریشن کی نگرانی کیلئے موجود رہے آپریشن میں مجموعی طور 60 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا اے ایس پی سٹی ماہم خان بھی جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے موجود تھیں ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ موقع پر تھانہ سٹی اور تھانہ گنجمنڈی کے ایس ایچ اوز اور نفری کو ہدایات جاری کر تے رہے اس موقع پر ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کو پولیس کی مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے راجہ بازار کی جانب جانے والی ٹریفک کو روکا گیا ہے تاکہ ریسکیو ادارے بہتر طریقے سے آپریشن کر سکیں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ یہ ہول سیل کا سٹور ہے آتشزدگی سے مالی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا .
راولپنڈی،نرنکاری بازار ہول سیل گودام میں آتشزدگی،فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پالیا
Jan 09, 2023