ڈی]ار ٹمینٹل کر کٹ اور ایسو سی ایشنز بحال نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان کھول دئیے:نعمان بٹ


اسلام آباد(انٹرویو©:رانا فرحان اسلم)پاکستان کر کٹ بورڈ ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے رکن محمد نعمان بٹ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیض راجہ کے دور میں پاکستان میں کرکٹ صرف سوشل میڈیا پر ہوئی گراو¿نڈز میں کھیل ختم کردیا گیاتھا غلط پالیسیوں کیوجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا میں تنہا ہوااسلام آباد سمیت ملک 
بھر کے کرکٹ گراو¿نڈز کو تالے لگا دیئے گئے پی سی بی کو اربوں روپے کا چونا لگایا گیا کرکٹ ایسوسی ایشنز پر پابندی عائد کرکے ڈیپارٹمینٹل کرکٹ کو بھی ختم کردیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)دنیا کیساتھ دوستانہ اور برابری کی سطح پر تعلقات استوار کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے رکن مینجمنٹ کمیٹی محمد نعمان بٹ نے ”روزنامہ نوائے وقت“ کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیانعمان بٹ نے کہا ہے کہ احسان مانی اور رمیض راجہ کے دور میں جوایگریمنٹس کئے گئے انکے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے ہمیں دنیا بھر سے میلز آرہی ہیں سابق چیئرمین پی سی بی نے ملک اور کرکٹ کیساتھ زیادتی کی ہے کرکٹ کو تباہ کرنے کی کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی گئی آئی سی سی میں بھی پاکستان کو تنہاکیا گیا وہاں بیٹھ کر پی سی بی کے دفاع میں بھی ناکام رہے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی 13جنوری کو آئی سی سی جا رہے ہیں ہم دنیا کیساتھ دوستانہ اور برابری کے تعلقات استوار کرینگے ملک بھر میں حکومت کی پالیسی کے مطابق ڈیپارٹمینٹل کرکٹ اور ایسوسی ایشنز بحال کر دی گئی ہیں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان کھول دیئے گئے ہیںانہیں مکمل آباد کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن