ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ چیلنج مسابقہ دنیا بھر سے 300 گروپس نے رجسٹرڈکرایاہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وژن 2030 ء کے مطابق عازمین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا ہے۔خدمات کے حوالے سے جدید اورقابل عمل مثالی افکار و پروگرام کے لیے وزارت نے عالمی سطح پر آن لائن مقابلے کااعلان کیا تھا جس کی رجسٹریشن کی تاریخ ختم ہونے کے بعد موصول ہونے والے پروگرامز اورافکار کاجائزہ لیا جائے گا۔