تربیلا(ملک فضل کریم سے )وزیر مملکت برائے آئی وسائل سید محمد علی شاہ نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا، 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا جائزہ کیا۔جی ایم تربیلا ڈیم نے پانچواں توسیعی منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ نے تربیلا ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کی سائیٹ پر منصوبہ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ جنرل منیجر تربیلا ڈیم ذاکر عتیق نے ٹی5 منصوبہ پر اب تک ہونے پیش رفت کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تربیلا پانچواں توسیعی منضوبہ سے 1530 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گئی منصوبہ 2025 میں پیداوار شروع کر دے گا۔ٹنل نمبر 5 جس سے صوبوں کو زرعی مقاصد کے لئے پانی فراہم کیا جاتا ہے مگر ٹنل 5 سے بجلی کی پیداوار بھی حاصل کی جائے گی۔جی ایم نے وزیر مملکت سید محمد علی شاہ کو تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر مملکت آبی وسائل کا دورہ تربیلا ڈیم، توسیعی منصو بے کا جائزہ
Jan 09, 2023