آئندہ انتخابات میں بھر پور قوت و حکمت عملی سے حصہ لیں گے ، شبیر حسن میثمی


 اسلام آباد (نامہ نگار)رابطہ کمیٹی شیعہ علماکونسل ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام امام بارگاہ سکینہ بنت الحسین ، شکریال میں ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی نائب صدر سید محمود شاہ بخاری ، مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماکونسل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد ، سربراہ رابطہ کمیٹی شیعہ علماکونسل شمالی پنجاب علامہ اشتیاق حسین کاظمی ، سیکرٹری رابطہ کمیٹی شیعہ علماکونسل شمالی پنجاب علامہ جعفر حسین نقوی ،ممبر رابطہ کمیٹی شمالی پنجاب سید اصغر علی بخاری ، علامہ فیاض حسین مطہری ، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی ، مولانا سید سجاد حسین ہمدانی ، مولانا کوثر عباس قمی ، مولانا سید دسجاد کاظمی ، مولانا سید سجاد حسین ہمدانی ، مولانا قاسم جعفری ، مولانا محمد تحسین ، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی ، سید محمد علی ، مولانا سید وزیر علی سمیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں بھر پور قوت و حکمت عملی سے حصہ لیں گے،مکتب اہلبیت کی مضبوطی کیلئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ایک اشارے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، سیاست میں ہیں اور رہیں گے مستقبل میں آئندہ انتخابات میں تنظیم فیصلہ کر ے گی کس کےساتھ جائیں قیادت کا فیصلہ اٹل ہوگا کارکنان تیاری کر لیں۔
اس سے قبل شیعہ علماکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ علامہ ساجد نقوی جیسی شخصیت کی قیادت پر ہمیں فخر ہے تمام مکاتب فکر کے لوگ قائد محترم کی پرامن کاوشوںکی قدر دانی کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن