سابق ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن شکیل ارشد کا ریفرنس ایف آئی اے کو بجھوا دیا گیا

Jan 09, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے سابق ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن شکیل ارشد کے لیے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان [پہنچانے کا ریفرنس ایف آئی اے کو بجھوا دیا ہے۔ نوائے وقت کو دستیاب دستاویز کے مطابق شکیل ارشد جو کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈیپوٹیشن آفیسر تھے انہوں نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی حیثیت سے ابتدائی طور پر تقریباً8کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے جس کا دستاویزی ثبوت اور محکمے کی انکوائری کی رپورٹ ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہے قوی امکان ہے شکیل ارشد کے خلاف آئندہ چند دنوں میں کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر نے گزشتہ ہفتے مذکورہ آفیسر کو مبینہ طور پر پچیس کروڑ روپے کی خرد برد پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کے خلاف ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی کاروائی کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم گزشتہ جمعہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جو کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی بھی ہیں انہوں نے ان کے خلاف کاروائی کے لیے پہلا ریفرنس ایف آئی اے حکام کو بجھوا کر ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی ہے۔

مزیدخبریں