چین ، وسطی قدیم دارالحکومت  میں تحفظ آب کے آثار دریافت


ڑینگ ڑو(شِنہوا)آج کے صوبہ ہینان میں قدیم دارالحکومت لویانگ کے مقام پر وی اور جن (420-220) عہد سے تعلق رکھنے والی 80 سے زائد آبی را ہدا ریاں دریافت ہو ئی ہیں ۔ یہ تحفظ آب کی سہولیات کی تعمیر میں استعمال ہونے والی پختہ تکنیک اور اس وقت کے آبی وسائل کے استعمال اور ماحولیاتی ترقی کی صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
قدیم محل کے چھیان چھیو دروازے کے مقام پر کھدائی کا آغاز 2021 میں ہوا تھا ، جبکہ محققین کو بعد میں دروازے کے مقام کے نیچے بڑے پیمانے پر زیر زمین پانی کے راستے ملے۔چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی سے وابستہ گو شیا تا نے کہا کہ اب تک پانی کے 4 راستے دریافت کیے گئے ہیں۔ یہ تمام پتھر سے بنے جنوب مغرب سے شمال مشرق تک ایک ساتھ چلتے ہیں جو کہ راستے کی ایک ساتھ تعمیر اور ایک مربوط تعمیراتی منصوبہ بندی کی تصدیق کرتے ہیں

ای پیپر دی نیشن