اسلام آباد(شِنہوا)صحت عامہ کے ایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ چین نے دوسرے ملکوں کو طبی سامان اور صحت کی امداد فراہم کر کے نوول کرونا وائرس وبائی مرض کے عالمی ردعمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔صحت اور تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم پاکستان سینٹرل کیئر میں خدمات سرانجام دینے والے صحت عامہ کے سائنسدان بلال احمد نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین نے عالمی وبا کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے لحاظ سے دیگر ملکوں کو طبی امداد، آلات اور امداد کی دیگر نوعیت کے عطیات کے ذریعے اہم مدد فراہم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اپنے تجربے اورعلم سے دیگر ملکوں کو بھی فا ئدہ پہنچا یا اور نوول کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے اوراس کیعلاج کی بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔