ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں اقامت دین کیلئے چنا،نصرت ناہید

Jan 09, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید ،رکن مرکزی شوری زبیدہ اصغر اور نائب ناظمہ ضلع زیبا خالد نے غوری ٹاو¿ن زون 2 میں دعوتی اور تنظیمی کاموں کا جائزہ لینے اور نئی ناظمہ کے استصواب کے لیے دورہ کیا۔ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں اقامت دین کے لیے چنا اور جماعت اسلامی کی صورت میں ہمیں ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کیا۔انہوں نے کہا کہ قیامت کے روز اللہ کے سامنے شہادت حق کی جواب دہی کا احساس ہو تو ہماری نگاہ کبھی اپنے مقصد سے نہ ہٹے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگیوں میں انقلاب پیدا کرنا ہے تاکہ ہم اسلامی انقلاب کا راستہ ہموار کر سکیں۔مرکزی شوری کی رکن زبیدہ اصغر نے تزکیری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقامت دین کی جد جہد کے لیے ضروری ہے کہ ہم اللہ کا قرب حاصل کریں جو فرائض کی ادائیگی اور نوافل کی کثرت سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں کہ سجدہ کرو اور قریب ہو جاو تو اس کا مطلب ہے کہ فرض کے ساتھ نفل نمازیں ہمیں اپنے حقیقی نصب العین رضائےالہی کے حصول سے قریب رکھ سکتی ہیں۔نائب ناظمہ ضلع زیبا خالد نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا جائزہ لے کر آئندہ کے لیے اصلاح کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارکان جماعت کو جب لیڈی کانسلر کے لیے امید وار بنایا جائے تو اطاعت نظم کرتے ہوئے اس زمہ داری سے معزرت نہیں کرنی چاہیے،کیونکہ ہم سیاست بھی اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں۔استصواب رائے سے رکن جماعت اسلامی عطیہ جمیل کو نئی ناظمہ زون منتخب کیا گیا۔نو منتخب ناظمہ نے حلف پڑھا اور مشاورت کے بعد دو اراکین جماعت حفصہ صابر اور نویدہ شفیق کو نائب کے طور پر منتخب کیا ۔

مزیدخبریں