اخبار نویس اتحاد و اتفاق کے فروغ میں اپنی ذمہ داری پورا کریں: گورنر خیبر پختونخوا


ہری پور ( نامہ نگار ) ہری پور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس ہری پور کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے لیا، پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں تاجر برادری، وکلائ، چیمبر آف کامرس کے ممبران، علماءکرام، معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، گورنر حاجی غلام علی نے ہری پور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عیدیداران کو مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب میں گورنرکہا کہ مجھے امید ہے کہ اس پلیٹ فارم سے صحافی اپنے قلم اور کیمرہ کی مدد سے معاشرے میں اپنا تعمیری رول ادا کریں گے ان کی زمی داری یے کہ یہ سب آپس میں اتحاد و اتفاق سے علاقہ مین مثبت صحافت کو فروغ دیتے ایسی مثال قائم کریں جو صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھی میں قابل تقلید اور قابل تحسین ہو، جمہوری روایات ہمیں ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کی راہ ہموار کرتی ہیں، جمہوری عمل میں ہار جیت تو ہوتی ہے مگر اس کو خوشدلی سے قبول کرنا ہی عقلمندی ہے، میری آپ سے اور دیگر تمام ارادوں سمیت سیاسی جماعتوں سے بھی گزارش ہے کہ برداشت کو اپنا شعار بنائیں اور ہار جیت کے بعد آپس میں اداروں اور عوام کے بہتر مفاد ایک دوسرے کا ساٹھ دیں تاکہ تنازعات اور اختلافات کو ہوا نہ ملے اور بھائی چارہ اور اتحاد کی روایات آگے بڑھیں۔

ای پیپر دی نیشن