کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پرتحریک کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ امیدوار پی ٹی آئی سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،مجبور قوم موومنٹ ریس میں نہیں ہے،پی پی بھی الیکشن سے خوفزدہ ہے۔انتخابات ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں ۔پی ٹی آئی کا مئیر شہر کی ترقی پر کام کرے گا،ائندہ سندھ میں صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔عمران خان عوام کی امید ہیں،کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ممبرشپ کا حصہ بن رہے ہیں۔اتوار کو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل مجھے عمران خان نے زمان پارک بلایا تھا۔میری عمران خان سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔عمران خان 15 جنوری کے الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے۔چیئرمین نے مجھ سے تمام امیدواروں کی تفصیلات لی ہیں۔کراچی میں سب سے زیادہ نامینیشن پی ٹی آئی نے کی ہیں یہ میں نے عمران خان کو بتایا ۔مجبور قومی موومنٹ ریس میں نہیں ہے۔ ان کی 52 فیصد نامینیشن ہیں۔پی ٹی آئی کی 96 فیصد نامینیشن ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک ہفتے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہے۔پارٹی نے پورے شہر میں ممبرشپ کیمپ لگائے۔ہر کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ممبرشپ کارڈ سب کو دیا گیا ہے یہ خاص قسم کا کارڈ ہے جس میں مکمل ڈیٹا ہے ۔کراچی بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے۔پی ٹی آئی نے بڑی ریلیاں بھی نکالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات میں کراچی کے چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر گفتگو کی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو جو 600 یونٹس اضافی بجلی دی تھی موجودہ حکومت نے وہ سہولت واپس لے لی ۔عمران خان کے دور میں گیس کی یہ حالت نہیں تھی شہر بھر میں فیشل کروا کر تصویریں بنا کر جگہ جگہ لگائی گئی ہیں۔تصویریں لگانے والوں نے اس شہر کے لئے کیا کیا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان ووٹر کسی اور پارٹی کو ووٹ نہیں دے گا ۔یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا وہ الیکشن ہوں گے جو پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ہم نے عمران خان کو بتایا کہ میئر پی ٹی آئی کا ہوگا۔ہم نے کراچی کے منصوبوں کا پورا پلان دیا ہے۔الیکشن جیتنے کے بعد ہم شہر کی ترقیاتی اسکیموں پر کام کریں گے ۔ہماری خواہش ہے کہ چار سالوں کے دوران لاکھوں درخت بھی لگانے ہیں۔آئندہ صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔میں نے عمران خان سے کہا کہ وفاقی حکومت میں آنے کے بعد وہ کراچی کے میئر کو فنڈز فراہم کریں۔
تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،خرم شیرزمان
Jan 09, 2023