کانسٹیبل رانا الطاف اشفاق  کے عزاز میںتقریب پزیرائی 


کراچی(این این آئی)سی ٹی ڈی کراچی کے دفتر میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور 15 دسمبر کو ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے کانسٹیبل رانا الطاف اشفاق کی حوصلہ افزائی کے لئے اہلیان شیرشاہ اور جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر، جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے ناظم اعلی مولانا عظیم اللہ عثمان کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سی ٹی ڈی کراچی کے انچارج امداد حسین خواجہ، انسپکٹر سی ٹی ڈی رانا اشفاق، شہزاد بٹ، فضل رزاق بابو، تحسین کمال، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد وارث، جے یوآئی کے حاجی عزیزالرحمن عزیز، ڈاکٹر اکبر خان، پاکستان سنی تحریک کے رہنما عمران قادری، پاکستان پیپلزپارٹی کے اختر گل یوسفزئی سمیت چوہدری محمد شبیر، فضل مالک، مشاق ماما، آصف جھنڈے والا ودیگر نے شرکت کی۔ کانسٹیبل رانا الطاف اشفاق نے مورخہ 15 دسمبر 2022 کو شیرشاہ میں مسلح ڈکیتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا تھا۔ تقریب میں مذکورہ کانسٹیبل کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی شیلڈ، تحائف اور پھول پیش کئے گئے اور اسکی بہادری کو سراہا گیا۔ تقریب میں جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کی جانب سے سی ٹی ڈی کراچی کے انچارج امداد حسین خواجہ کو مولانا عظیم اللہ عثمان نے خصوصی طور پر تحائف پیش کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن