فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہاہے کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے توانائی بچت پلان کابہتر فیصلہ کیا۔ چند روز کی مہمان پنجاب حکومت نے فیصلے کومستردکرکے عوام دشمنی کی ہے۔ یہ فیصلہ سیاسی نہیں ملک اورعوامی مشکلات کے خاتمہ کے لئے کیا گیا ہے، مگر پنجاب حکو مت اس پربھی سیاست کرکے عوام کانقصان کرنا چاہتی ہے۔ ملک بھرکی تاجرتنظیموں کوچاہئے کہ وہ فیصلے پرعمل کریں۔62ارب روپے کی بچت سے کافی حدتک ریلیف دیاجاسکتا ہے، وقت آنے پر محمد نوازشریف کی اہلیت بھی بحال ہوگی اورتمام مقدمات میں سرخروبھی ہوں گے۔
اُنہوں نے مریم نوازشریف کوپاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ وہ نہ صرف پارٹی کوپہلے سے بہترمنظم کریں گی، بلکہ اُن کی قیادت میں کارکن بھی متحرک ہوں گے۔