لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ سود سے پاک معاشی نظام اورشریعت کے نفاذ سے ہی مہنگائی کے سیلاب کو روکا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھاکہ عقیدہ ختم نبوت اور وطن سے محبت کا پیغام اپنی نسلوں میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں ہی ہے شریعت کے نفاذ سے ہی مہنگائی کا سیلاب بھی رکے گا اور عوام کو بنیادی حقوق بھی ملیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سود سے پاک نظام کے نفاذ سے ہی ملک کی معیشت مضبوط اور بہتر ہو گی۔ ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف سود سے پاک معاشی نظام میں مضمر ہے۔