حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی و بےروزگاری ہے، ضیاءالدین انصاری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور سودی معیشت ہے۔ شہر میں سستے آٹے کی فروخت کے سینکڑوں سیلز پوائنٹ ضلعی انتظامیہ کا جھوٹ ہے۔ شہری سستے آٹے کیلئے خوار ہورہیہیں۔مہنگائی مافیا حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضاضہ ہوا ہے۔ پیاز، لہسن، مٹن، بیف، چکن، آٹا، دال مونگ، دال ماش، دال چنا، ایری سکس چاول، دہی اور کھلا تازہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آٹا 160 روپے‘ پیاز 220 روپے اور مرغی فی کلو 620 حکومتی کا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ایکسپوز ہو گئی ہیں تینوں اپنی ناکامی پر قوم سے معافی مانگیں۔ صرف جماعت اسلامی ہی ملک میں حقیقی احتساب، عدل و انصاف کا بول بالا اور قانون کی بالادستی قائم کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کا منصورہ ملتان روڈ پر'' آٹے اور چکن کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ، عدم دستیابی اور مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف''احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن